رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی آگئی

مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ہوئی، رواں ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ادارہ شماریات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اپریل 2021 19:19

رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی آگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2021ء) رمضان شریف کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی آگئی، مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ہوگئی، رواں ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

مہنگائی کی مجموعی شرح 17.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ایک ہفتے میں12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ آٹے کا 20 کلوکے تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اایک ہفتے میں بیف 4 روپے، آلو89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

تازہ دودھ، چاول اور خشک دودھ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح رواں ہفتے میں 13اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جن میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے تک سستے ہو ئے۔ فی درجن انڈے  10 روپے، مرغی کا گوشت، ایل پی جی، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح 26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ دوسری جانب ایک سروے رپورٹ کے مطابق مو جودہ سیاسی افراتفری،بیروزگاری ،مہنگائی،بے یقینی اور دیگر گھریلو ذہنی پریشانیوں سے ڈپریشن کے مرض میں تیزی سے اضافہ ھورہاھے اور روزانہ1000 افراد ذہنی، نفسیاتی امراض کے کلینکوں سے رجوع کررہے ہیں اس صورتحال کے نتیجے میں خودکشی، طلاق، ازواجی تلخیوں، تشدد، جنسی جراہم، اور ڈپریشن جیسی بیماریاں فروغ پارھی ھیں طبی ماہرین نیڈپریشن کے علاج کیلے اسلامی اصول اپنانے اور سادگی، اعتدال اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ھے