فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا حلف اٹھالیا

جمعرات 29 اپریل 2021 12:46

فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔گذشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کرتے ہوئے فرخ حبیب کو مبارک باد دی۔خیال رہے عام انتخابات میں فرخ حبیب فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔