خورشید شاہ کے بھتیجے کا انتقال، پیرول پر رہائی کی درخواست دے دی گئی

جمعرات 29 اپریل 2021 16:50

خورشید شاہ کے بھتیجے کا انتقال، پیرول پر رہائی کی درخواست دے دی گئی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے عدیل شاہ کورونا کے سبب انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے فرخ شاہ کے مطابق41 سال کے عدیل شاہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، عدیل شاہ کی تدفین سکھر میں رات 10 بجے آبائی قبرستان میں ہو گی۔فرخ شاہ کے مطابق خورشید شاہ کی دو روز کے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔