�) لیگ جب مشکل میں پڑتی ہے تو اتحاد یاد آتے ہیں،جب مشکل سے نکلتی ہے تو اتحادوں کی ایسی تیسی کر دیتی ہے‘چوہدری منظور احمد

�) لیگ اگر چاہتی ہے کہ اکثریتی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کے اصول کو تبدیل کیا جائے تو ہم حاضر ہیں‘سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پنجاب

جمعرات 29 اپریل 2021 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جب بھی مشکل میں پڑتی ہے تو اسے اتحاد یاد آتے ہیں۔پی ڈی ایم میں اپوزیشن لیڈر پر ( ن) لیگ کے موقف پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ جب بھی مشکل سے نکلتی ہے تو اتحادوں کی ایسی تیسی کر دیتی ہے،اپوزیشن لیڈر کا اصول یہ ہے کہ جو اکثریتی پارٹی ہوگی اس کا اپوزیشن لیڈر ہوگا،(ن )لیگ قومی اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہیں،پنجاب اسمبلی میں اکثریتی پارٹی (ن) لیگ تو حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر ہے،کے پی اسمبلی میں جے یو آئی ف اکثریتی پارٹی ہے تو مولانا کے بھائی ہیں،بلوچستان میں بھی ف بڑی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر ان کا ہے،سندھ میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر ان کا ہے،سینٹ میں اس سے پہلے (ن) لیگ کی اکثریت تھی تو راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری منظور نے کہا کہ (ن) لیگ اگر چاہتی ہے کہ اکثریتی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کے اصول کو تبدیل کیا جائے تو ہم حاضر ہیں،پھر اس کی ابتدا قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو تبدیل کر کے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو بنا کر کی جائے،جس کی صرف ایک مثال ہے جو کہ صرف ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں ملتی ہے۔پیپلز پارٹی اکثریتی پارٹی تھی مگر اپوزیشن لیڈر مخدوم امین فہیم کی جگہ مولانا فضل الرحمن کو بنایا گیا تھا۔امید ہے ڈکٹیٹر کے دور کی بری روایت کو دوبارہ نہی دہرایا جائے گا۔