پاکستان میں افریقی اور برازیلی اقسام کا کورونا وائرس آگیا

مہلک وائرس سے 146 افراد انتقال کرگئے، پنجاب میں 90مریض اموات ہوئیں،24 گھنٹے میں ساڑھے چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 مئی 2021 22:24

پاکستان میں افریقی اور برازیلی اقسام کا کورونا وائرس آگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی2021ء) پاکستان میں افریقی اور برازیلی کورونا وائرس آگیا ہے، مہلک وائرس سے 146 افراد انتقاکرگئے، پنجاب میں 90 مریض اموات ہوئیں،24گھنٹے میں ساڑھے چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نجی ٹی وی کا کہناہ ے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دو نئی اقسام افریقی اور برازیلی وائرس آگیا ہے، ‏نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی نئی اقسام پائی گئیں، افریقی اور برازیلی کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔

وائرس کے باعث 24گھنٹے میں ساڑھے چار ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مہلک وائرس 146زندگیاں نگل گیا ہے، پنجاب میں 90مریض انتقال کرگئے،وینٹی لیٹر پر موجود 160مریضوں کا انتقال ہوا۔

(جاری ہے)

کورونا مثبت آنے کا تناسب 9.63 فیصد رہا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے جبکہ کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 90 ہزار 553 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے وائرس کی ایک قسم دیکھنے کو ملی جس کو بی ون تھری فائیو ون کہتے ہیں۔ وائرس کی برطانوی قسم اس وقت دنیا کے بیشترممالک میں موجود ہے۔ کچھ مہینے پہلے برطانیہ میں ایک نئی قسم بتائی گئی جس کو بعد میں بی ون ون سیون کا نام دیا گیا۔ گزشتہ ایک دو دن سے کورونا وائرس کی نئی اقسام کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ تمام وائرس وقت کے ساتھ ارتقا کے عمل سے گزرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں وائرس کی کچھ نئی اقسام سامنے آتی رہتی ہیں۔ بی ون ون سیون کے بارے میں تحقیق سے پتا چلا یہ نسبتا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ کچھ اقسام ایسی ہیں جو دوبارہ انفیکشن ہونے کا چانس زیادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ویکسین پُراعتماد ہوکر لگوائیں۔