لاہور،ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 5 مئی 2021 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ہونے والوں میں مقتولہ مائرہ کادوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ شامل ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پرچار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ مائرہ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے، مقتولہ مائرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شادی سے انکار پر مائرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔26 سالہ مائرہ چند روز قبل یوکے سے پاکستان آئی تھی اور اپنی دوست اقرا ء کے ہمراہ رہائش پذیر تھی،مقتولہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں جو آج (بروز جمعرات) کسی بھی وقت لاہور پہنچ جائیں گے اور مقتولہ کی نعش لے کر واپس برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔