میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی21.9ارب روپے مالیت کے سودے

بدھ 5 مئی 2021 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی21.9ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 19,078 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ی این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 8.769ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 6.40ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہو نے واے سودوں کی مالیت 2.177ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 980.218 ملین رو پے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 969.711 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 818.094ملین روپے، کا پر کے سودوں کی مالیت 811.646 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 490.166 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 419.051 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 106.648 ملین روپی اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 21.986 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 5.365 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :