پنجاب150سال سے دریائے سندھ کا پانی چوری کررہا ہے، ایاز لطیف پلیجو

چشمہ‘ جہلم‘ تونسہ‘ تھل کینال پانی پر ڈاکہ زنی کے لئے بنائے گئے ہیں

جمعرات 6 مئی 2021 00:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ پنجاب150سال سے دریائے سندھ کا پانی چوری کررہا ہے، چشمہ‘ جہلم‘ تونسہ‘ تھل کینال پانی پر ڈاکہ زنی کے لئے بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے سندھ کا پانی چوری کیاجارہاہے، ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی نہ ملنے کے باعث سمندر ٹھٹھہ‘ سجاول بدین میں لاکھوں ایکڑز مین ہڑپ کر چکا ہے، کوٹری سے دریا کے نیچے پانی نہیں چھوڑا جارہاہے، دریائے سندھ کے کنارے آباد لاکھوں کی آبادی برباد ہورہی ہے، سندھ کے حصہ کا پانی نہ چھوڑ کر سندھ کا معاشی قتل عام کیاجارہاہے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کو بنجر بنایاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ عالمی قوانین کے تحت پانی کی تقسیم نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوںنے کہاکہ بدین‘ سجاول‘ ٹنڈو محمد خان‘ ٹھٹھہ‘ عمر کوٹ کے آباد گاروں کو فوری طو رپر پانی دیاجائے وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند کرے۔

متعلقہ عنوان :