وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس
8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ تمام کاروبار اور سرگرمیاں بند رہیں گی اور جمعتہ الوداع اور عید کی نمازیں مخصوص ایس او پیز کے تحت ادا کی جائیں گی
جمعرات 6 مئی 2021 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید سادگی سے منائیں اور چھٹیاں اپنے گھروں پر گزاریں ، سیاسی قائدین اور منتخب عوامی نمائندے بھی اپنے حجروں میں عوام سے عید ملنے اور دیگر اجتماعات سے گریز کریں۔
کورونا وبا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرناہوگا ۔ صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، اکبر ایوب، شہرا م ترکئی ، شوکت یوسفزئی ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے علاوہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا کیسز کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلے کے نفاذ کیلئے لائحہ عمل پر غور و خوص کیا گیا اور چند اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران یعنی 8 سے 16 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا تاہم ادویات، تندور ، دہی /دودھ، فوڈ ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری، یوٹیلیٹی اور ٹیلی کام سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اسی طرح بیکریاں ، کریانہ اورمٹھائی کی دکانیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عید پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کی سہولت کیلئے آنے والے ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ اس دوران سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کو نا صرف واپس بھیجا جائے گا بلکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بعد ازاں اجلاس کو کورونا کی تازہ صورتحال ، ہسپتالوں کی استعداد ، کورونا ویکسی نیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران کافی بہتری آئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اسی طرح مثبت کیسز کی شرح میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر شرح اموات میں اضافہ جاری ہے۔ اس وقت صوبے کے بارہ اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زائد ہے۔ کورونا ویکسی نیشن کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک صوبے میں تین لاکھ سے زائد افراد ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں، ایک لاکھ سے زائد افراد کو دو خوراکیں دی جاچکی ہے جبکہ سوا لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے جبکہ اگلے مہینے تک روزانہ 60 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں 663 نئے ایچ ڈی یو بیڈز ، 19 آئی سی یو بیڈز اور 455 لو فلو بیڈز کا اضافہ کیا گیاہے۔مزید اہم خبریں
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.