جھنگ ،مبینہ پولیس تشدد سے خاتون ہلاک، 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 7 مئی 2021 13:10

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) جھنگ میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون کی ہلاکت کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز موچی والہ کے علاقے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام حیدر کی مدعیت میں اے ایس آئی اور3 کانسٹیبل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کیلئے ایک شہری کے گھر میں گھس کر اسے اوراس کے بیوی بچوں پر تشدد کیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔