ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت خوش ہیں، پاکستانی فاسٹ بائولر تابش خان

جمعہ 7 مئی 2021 15:57

ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت خوش ہیں، پاکستانی فاسٹ بائولر تابش خان
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈبییو کرنے والے فاسٹ بولر تابش خان نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت خوش ہیں۔ڈیبیو پلیئر تابش خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٴْن کے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

تابش خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرے، میرا ایک بہت لمبا سفر ہے، آخر کار میرا خواب پورا ہوگیا۔

انہوںنے کہاکہ کوشش ہوگی کہ میں سب کی توقعات پر پورا اٴْتروں۔واضح رہے کہ ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی، عمران بٹ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا ،اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

متعلقہ عنوان :