چیئرمین سینیٹ کی پاکستان چین دوستی کی70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں پاکستان اور چین کی عوام کومبارکباد
پاکستان نے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی اور پاکستان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے دو قرار دادیں بھی پاس کی ہیں، صادق سنجرانی
جمعہ 7 مئی 2021 20:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی اور پاکستان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے دو قرار دادیں بھی پاس کی ہیں یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ان کے دور حکومت میں پاکستان اور چین کے تعلقات نے نمایاں فروغ پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ اس سے وابستہ تمام ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سی پیک سٹرکوں کے منصوبوں سے رابطوں کو بہتر بنانے اور روزگار کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور اب سی پیک توانائی اور سٹرک کے بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھ کر زراعت، اقتصادی زون، سیاحت اور دیگر شعبوں کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف 57 ارب ڈالر کا منصوبہ نہیں بلکہ خطے کے مختلف ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ سی پیک دنیا کے بہترین معاشی منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کوپاکستان کیلئے نہ صرف گیم چینجر بلکہ فیٹ چینجر بھی قرار دیا اور کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف علاقائی تجارتی اور سرمایہ کار مستفید ہونگے بلکہ خاص وعام کو فائدہ پہنچے گااور ملک میں روزگار اور ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.