سرگودہا ،رواں سال80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقر ر

ہفتہ 8 مئی 2021 14:16

سرگودہا ،رواں سال80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقر ر
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) سرگودہا ضلع میں امسال 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقر ر کیاگیا اور اب تک 92 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا اور قوی امید ہے کہ ہدف سے زائد گندم باآسانی خریدلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہاں منعقدہ اجلاس میں بتایاگیا کہ رمضان المبارک میں 37مجسٹریٹس نے مجموعی طورپر 21ہزار 689 دکانوں کی انسپکشن کیں اور1315سبزی وفروٹ منڈیوں کے دورے کئے۔

بتایا گیا کہ گراں فروشی پر 1956 دکانداروں کو مجموعی طورپر 15لاکھ 45سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا کہ جبکہ 74تاجروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 66 افراد کو گرفتار کیاگیا اور آٹا ‘ گھی اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طورپر 9لاکھ 38ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور چار کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 32دکانات کوسیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :