محکمہ سوئی گیس کے عملے نے بل کی ادائیگی کے باوجود شہریوں کے میٹر اتارنے شروع کر دئیے،،شہریوں کانوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 8 مئی 2021 22:11

فیصل آباد/مکو آنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) محکمہ سوئی گیس کے عملے نے بل کی ادائیگی کے باوجود شہریوں کے میٹر اتارنے شروع کر دئیے،،شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا-تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس فیصل آباد کے عملے نے چمڑہ منڈی میں رہائش پذیر ریکارڈ یافتہ فرارڈئیے شیخ مٹھو کیساتھ ملکر شہریوں کو لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے بلوں کی ادائیگی کے باوجود محکمہ سوئی گیس کا عملہ شہریوں کے گھروں سے میٹر اتارنے لگا ہے اور میٹر اتارنے کے بعد فرارڈئیے شیخ مٹھو کے دفتر میں رکھ کر فیصل آباد چلا جاتا ہے بعدازاں فرارڈیہ شیخ مٹھو متاثرہ سے دورباہ میٹر لگانے کے عوض بھاری نذرانہ وصول کرتا ہے جس کا باقاعدہ حصہ فیصل آباد سے آنے والی ٹیم کو بھی دیا جاتا ہے جبکہ نذرانہ نہ دینے والوں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریکارڈ یافتہ فرارڈیہ شیخ مٹھو عرصہ دراز سے خود کو محکمہ سوئی گیس کا ٹھکیدار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹ رہا ہے اور اب تک لاکھوں روپے کا چونا لگا چکا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فرارڈئیے کو محکمہ سوئی گیس کے چند کرپٹ ملازمین کی آشیرباد باد حاصل ہے جن کی پشت پناہی پر نہ صرف روزانہ ہزاروں روپے کی ڈیہاڑیاں لگائی جاتی ہے بلکہ شریف شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ریکارڈ یافتہ فرارڈئیے کے بارے میں افسران بالا کو آگاہ کیا جا چکا ہے شہریوں نے حکام بالا سے اس لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔