شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں، محمد زبیر

کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہی کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہی ، لیگی رہنما

اتوار 9 مئی 2021 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں، شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہی کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہی ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کرسکا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی موقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا