اسرائیل کو مسجد اقصی کی بے حرمتی اور القدس پرحملوں کی قیمت چکانا ہوگی،حماس

القدس کے باشندوں نے اپنی اورالقدس کے دفاع کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں،بیان

اتوار 9 مئی 2021 15:15

دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی ، فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور القدس میں جرائم کا حساب دینا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ ہم قبلہ اول کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور قابض دشمن کے خلاف نئے محاذ کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے غرب اردن اور اندورن فلسطین کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا کہ مسجد اقصی کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور بیرون ملک موجود فلسطینیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ القدس کے عوام کی نصرت کے لیے اقدامات کریں اور القدس کے عوام کے دفاع اور قابض دشمن کے ساتھ مقابلے کے لیے اپنی قوت مجتمع کریں۔انہوںنے مسجد اقصی کے مرابطین کی قربانیوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ القدس کے باشندوں نے اپنی اورالقدس کے دفاع کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :