Sثانیہ مرزا کا والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

اتوار 9 مئی 2021 17:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھاتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ما ئو ں کے عالمی دن کے موقع پر جہاں ہر خاص و عام اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کر رہا ہے،وہیں ممتا سے بھرپور ما ئو ں کو بھی اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی ہے۔

خواتین کی جانب سے خود ماں ہوتے ہوئے بھی اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی ماو?ں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا، انسٹا گرام اکاو?نٹ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ سمیت دنیا کی تمام ماو?ں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری بہادر، مضبوط ترین ماں، میں نے اپنی والدہ سے ہی مضبوط رہنا سیکھا ہے۔‘ثانیہ مرزا نے مزید لکھا ہے کہ ’میری والدہ سمیت دنیا کی تمام ماو?ں کو عالمی دن مبارک ہو۔‘