uمسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے

M مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں،قبلہ اول، ہم تیری تقدیس کا قرض اتارنے سے قاصر ہیں: سابق کپتان کا ٹویٹ

اتوار مئی 17:30

Z لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 41 سالہ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’ادھر مسجد اقصی کی دیواریں فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر، میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر بے حسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے، شاید مسلمانوں کا لہو اس قدر بے توقیر ہے کہ اس پر نہ کوئی آواز اٹھے گی اور نہ مہم چلے گی۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ قبلہ اول، ہم تیری تقدیس کا قرض اتارنے سے قاصر ہیں‘‘۔

متعلقہ عنوان :