ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک

پیر 14 جولائی 2025 11:58

ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)ایران کے طاقتور عسکری ادارے پاسداران انقلاب نے اطلاع دی ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے سابق نمائندہ اور پاسداران کے مرکزی ہیڈکوارٹر ثاراللہ کے سابق عہدیدار علی طائب انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان کی موت کے اسباب یا حالات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں صرف ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی، جب کہ پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد باکپور نے مرحوم کے بھائی حسین طائب سے تعزیت کا اظہار کیا۔