بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب

اتوار 13 جولائی 2025 14:45

بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)مودی راج میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار ہے جب کہ بھارتی ایوی ایشن میں سیفٹی سے متعلق نگرانی کا کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے فورا بعد فیول کٹ آف سوئچز بند ہو گئے اور جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا، طیارے کے انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، مگر اس پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے مودی سرکار کی فضائی نااہلی اور بد انتظامی کو بے نقاب کر دیا، مودی سرکار کی خاموشی بھارتی فضائی نظام کی نااہلی اور کمزوری کا ثبوت ہے، مودی سرکار کی ایوی ایشن پالیسی کا ہدف انسانی جانیں نہیں، صرف اپنا بیانیہ بچانا ہے۔