سعودی عرب عالمی سیاحتی آمدنی میں سرفہرست، عالمی درجہ بندی کا نیا ریکارڈ قائم

پیر 14 جولائی 2025 22:04

سعودی عرب عالمی سیاحتی آمدنی میں سرفہرست، عالمی درجہ بندی کا نیا ریکارڈ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)سعودیہ نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی سیاحوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ترقی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیاحت کی تنظیم UN Tourism کی جانب سے مئی 2025 میں جاری کردہ عالمی سیاحت بیرو میٹر رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے بھی سعودیہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ مشرق وسطی کے خطے میں یہ دوسرا بڑا ملک ثابت ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سعودیہ میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ نہ صرف عالمی اوسط 3 فیصد بلکہ مشرق وسطی کے 44 فیصد اضافے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اس نمایاں کارکردگی نے سعودیہ کی عالمی اور علاقائی سیاحتی قیادت کو مزید مستحکم کیا ہے۔عالمی سیاحتی اشاریوں میں سعودیہ کی سبقت اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشیں مثر ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ پیش رفت سعودی ویڑن 2030 کے تحت مقرر کردہ بلند ہدف کے حصول کی جانب مضبوط قدم ہے۔