انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی

پیر 14 جولائی 2025 21:28

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) )نڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق پیر کی صبح انڈونیشیا کے تانمبر جزائر کے علاقے میں 7.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز سمندر تھا تاہم اب تک سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ حکام کی جانب سے ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :