شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے پیدائش سے قبل ہی شوال کا چاند دیکھ لیا
چاند کی رویت کے حوالے سے لوگوں کی گواہی موصول ہونے کا دعویٰ، کل 12 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان، ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی
محمد علی منگل 11 مئی 2021 23:34
مقامی رویت ہلال کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے لوگوں کی گواہی موصول ہوئی جس کے تحت کل 12 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اس اعلان پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ چاند کی پیدائش سے قبل ہی چاند دیکھ لیا جائے۔
(جاری ہے)
جبکہ آج 11 مئی کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں شوال کا چاند نہیں آیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی، تو پھر پیدائش سے کئی گھنٹے قبل ہی چاند کیسے دیکھ لیا گیا؟ دوسری جانب شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 12مئی کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا، تاہم شوال کاچاند نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی کہنا ہے کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.