
عیدالفطر کی آمد، برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عید کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خور سرگرم ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہریوں میں گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، ذرائع
دانش احمد انصاری
بدھ 12 مئی 2021
22:15

(جاری ہے)
دکانداروں نے شکوہ کیا ہے کہ فارم سے مرغی مہنگی مل رہی، مرغی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا۔
فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 412روپے فی کلو میں دستیاب ہے، زندہ مرغی کی قیمت 285روپے فی کلو ہو گئی۔فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 450روپے سے بڑھ کر 470 روپے ہو گئی۔کوئٹہ میں 2روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا۔پشاور میں زندہ فارمی مرغیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے،شہرمیں زندہ فارمی مرغیاں تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے ۔بازاروں میں فل چکن550سے 700میں فروخت ہونے لگا۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی پیداوار کم ہونے اور فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے چوزے کا ریٹ 31روپے کی بجائے100روپے تک پہنچ گیا۔مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث رہی ہیں اور ان کی مبینہ کمپٹیشن مخالف سرگرمیاں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے۔ لہذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پو لٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطا 836 روپے فی 50 کلوگرام بیگ یعنی 32 فی صد اضافہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.