چاند نظر آنا ممکن نہیں ،جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے، وزیراطلاعات

بدھ 12 مئی 2021 22:32

چاند نظر آنا ممکن نہیں ،جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بدھ کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ،جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔