شاید این سی او سی نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا، مرتضی وہاب

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح 11 فیصد رہی، حکومت کوبندش لگانے کا کوئی شوق نہیں،ترجمان حکومت سندھ

پیر 17 مئی 2021 17:06

شاید این سی او سی نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا، مرتضی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شاید نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی)نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے کا شوق نہیں، صورت حال کنٹرول سے باہر ہو تب سخت فیصلیکرنے ہوتے ہیں، جمعرات کو دوبارہ اجلاس ہوگا، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، کراچی میں 24گھنٹوں میں 26فیصد تک مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح 11 فیصد رہی، حکومت کوبندش لگانیکا کوئی شوق نہیں، لوگ ماسک پہنیں، ایس اوپیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جامشورو نے آکسیجن کی پیداوار میں متحرک طریقے سے کام کیا ہے،جامشورو پاور کمپنی 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن حیدرآباد، جامشورو کی ضرورت پورے کرنے کیلئے کافی ہے۔