ساہیوال،موٹر سائیکل مکینک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا معاملہ ،مقتول کی بیوی،دو بھائیوں ،بہنوئی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

پیر 17 مئی 2021 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) نواحی چک76۔فائیو آر میں موٹر سائیکل مکینک محمد دانش کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر جلانے کا معاملہ ۔پولیس نور شاہ نے مقتول کی بیوی ،اسکے دو سگے بھائیوں اور بہنوئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔واقعات کے مطابق چک 70۔فائیو ایل کے محمد دانش کی شادی چک76۔فائیو آر کے محمد اکرم،محمد اسلم بھولہ دو سگے بھائیوں کی بہن نسیم بی بی سے 6سال قبل ہوئی تھی اور محمد دانش کی بیوی نسیم بی بی کے بھائیوں نے گائے خرید کر دینے بہانے ایک لاکھ40ہزار روپے نقدی لے لی جب گائے لے کر نہ دی اور نقدی بھی واپس نہ کی تو نسیم بی بی نے اسکے بھائیوں سے پہلے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر ناراض ہو کر میکے آگئی ۔

عید کے دوسرے روز دانش اپنی بیوی کو لینے آیا تو نسیم بی بی کے بھائیوں محمد اکرم،محمد اسلم بھولہ ،بہنوئی ساجد سے پھڈا ہو گیا جس پر نسیم بی بی کے ایماء پر اسکے بھائیوں اور بہنوئی نے محمد دانش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

محمد دانش کے کپڑوں میں آگ لگی سمیت محمد دانش سڑک پر آگیا تو دیہاتیوں نے مٹی ڈال کر آگ بجھائی اور محمد دانش کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جس کے بعداسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفرکر دیا گیا جہاں 16مئی کی رات کو محمد دانش دم توڑ گیا۔جس پر پولیس نور شاہ نے مقتول کے بھائی عاشق امین کی مد عیت میں میں مقدمہ 109,302اور34 ت پ اسکی بیوی،دو بھائیوں اور بہنوئی سمیت چار کے خلاف درج کر لیا ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔