صحت کارڈ پلس پر سہولیات کے حصول کے لیے شہری 30 جون سے قبل اپنے کوائف درست یا درج کروائیں

شہری 9780 سے نااہلیت کا پیغام موصول ہونے پر نادرا دفتر سے اپنا ریکارڈ درست کروائیں، تجدید شدہ ریکارڈ 6 ماہ بعد صحت کارڈ پلس میں شامل ہوگا

پیر 17 مئی 2021 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) صحت کارڈ پلس پر سہولیات کے حصول کے لیے شہری 30 جون سے قبل اپنے کوائف درست یا درج کروائیں۔شہری 9780 سے نااہلیت کا پیغام موصول ہونے پر نادرا دفتر سے اپنا ریکارڈ درست کروائیں، تجدید شدہ ریکارڈ 6 ماہ بعد صحت کارڈ پلس میں شامل ہوگا۔خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے صحت کارڈ پلس سے شہری بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں اور مفت صحت سہولیات سے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو کہ اس منصوبے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صحت کارڈ پلس پروگرام کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جو کہ صوبے سے ان شہریوں کے لئے ہے جن کو شناختی کارڈ نمبر 9780 پر بھیجنے کے جواب میں نااہلیت کا پیغام موصول ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ تمام شہری جن کا نام NADRA کے ریکارڈ سے صحت کارڈ منتقل نہیں ہوسکا ان کی معلومات کے لئے اس کی وجوہات درج کی جا رہی ہیںجس کے مطابق نادرا ریکارڈ میں شوہر کا اندراج بطور خاندان سربراہ نہیں ہوا، بیوی کا ریکارڈ والد کے ساتھ درج ہے اور ابھی تک شوہر کے ساتھ اس کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا، شوہر کا انتقال ہوچکا ہے لیکن بیوہ کا ریکارڈ بطور خاندان سربراہ نہیں کروایا گیا،شادی شدہ بیٹے والد کے خاندان میں بطور غیر شادی شدہ افراد درج ہیں اور علیحدہ سے بطور خاندان سربراہ ان کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا،بچوں کے فارم ب نہیں بنوائے گئے، خاندان کے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا شناختی کارڈ نہیں بنوایا گیا،شناختی کارڈ پرمستقل پتہ خیبرپختوخوا کا نہیں ہے،یہ وہ وجوہات ہو سکتی ہیں جن کی بنا پر کسی شہری کو 9780 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے کی صورت میں نااہلیت کا پیغام موصول ہو۔

شہری صحت کارڈ پلس کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے NADRA میں اپنے خاندان کا ریکارڈ 30 جون سے پہلے درست یا درج کروائیں کیونکہ جولائی میں تجدید شدہ ریکارڈ صحت کارڈ پلس میں شامل کرکیا جائے گا اورجو شہری NADRA میں اپنے ریکارڈ کی 30 جون تک شمولیت یا درستگی نہیں کروائیں گے ان کو جنوری 2022 تک تجدید شدہ ریکارڈ کی صحت کارڈ پلس پروگرام میں شمولیت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ لہذا شہری بغیر کسی توقف کے NADRA کے قریبی دفتر میں ریکارڈ کی شمولیت یا درستگی کروائیں اور سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی مفت صحت سہولیات سے فائدہ اٹھایا