چکوال ،قتل ہونیو الے تاجر کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، بیوی نے آشناء کیساتھ ملکر قتل کیا

منگل 18 مئی 2021 22:41

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) سناتن گلی چکوال میں قصبہ دھیدوال کے قتل ہونیو الے تاجر کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، بیوی نے اپنے آشناء کیساتھ ملکر تاجر کو قتل کردیا۔ سٹی پولیس چکوال نے بیوی اور اس کے آشناء کو گرفتارکرلیا ہے اور واردات میں استعمال ہونیو الا پستول بھی برآمدکرلیا ہے۔ وقوعہ کی رات کو بیوی نے آشناء کو بلاکر اس کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا دس سالہ بچہ بھی کمرے میں موجو د تھا جس نے بعد ازاں سب کچھ بتا دیا کہ اس کی ماں نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تاجر طاہر محمود کا قتل کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قصبہ دھیدوال میں گزشتہ سال رمضان المبارک کے دوران جب طاہر محمود مسجد میں اعتکاف بیٹھا تھا تو بیوی آشناء کیساتھ گھر میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی جس پر اس وقت معاملہ مٹی پائو کے تحت دبا دیاگیا تھا۔ سٹی پولیس چکوال مزید تفتیش کررہی ہے۔ بیوی نے ڈکیتی کی واردات بنانے کی کوشش کی مگر بیٹے نے سارا سچ اگل دیا۔