گیگا اور ایپکا کے رہنما ؤوں کے ساتھ یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک پورا نہ کر سکی ہے، افتخار احمد ڈھڈی

وفاق کو یوٹیلٹی الاؤنس کے ساتھ ساتھ پنجاب سول سیکر ٹریٹ کے ملازمین کو 25فیصد یوٹیلٹی الاؤنس مل رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کے وعدہ کرنے کے باوجود پنجاب کے تمام اضلاع کے سر کاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس جاری نہ کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 21 مئی 2021 12:11

گیگا اور ایپکا کے رہنما ؤوں کے ساتھ یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا وعدہ کیا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وفاق کو یوٹیلٹی الاؤنس کے ساتھ ساتھ پنجاب سول سیکر ٹریٹ کے ملازمین کو 25فیصد یوٹیلٹی الاؤنس مل رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کے وعدہ کرنے کے باوجود پنجاب کے تمام اضلاع کے سر کاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس جاری نہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں گیگا اور ایپکا کے رہنما ؤوں کے ساتھ یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ آج تک پورا نہ کر سکی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین گیگا و ایپکا چوہدری افتخار احمدڈھڈی اور راجہ اورنگزیب ، راجہ جاوید سکندر ، سکندر فیروزنے ضلع کچہری میں ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)



انہوں نے کہا کہ ہمارا اور ملازمین کا اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہو رہا اور ہمارے بچوں کے تعلیمی مستقبل داؤ پہ لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نا صرف سر کاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں بلکہ ان کے الاؤنسز میں اضافہ کر کے انہیں ریلیف دیا جائے اس موقع پر ملازمین نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور چیئر مین گیگا و اپیکا چوہدری افتخار احمد ڈھڈی نے تمام سرکاری ملازمین کو اسرائیل کے خلاف جہاد ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیا انہوں نے کہا ہم تمام ملازمین اور ہماری اولاد فلسطین کی آزادی کیلئے جانیں تک دینے کیلئے تیار ہیں اور ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں شہادت کا رتبہ دیں کیونکہ شہید ہمہ وقت زندہ رہتا ہے اور اسی کے مشن کو لیکر قومیں آگے بڑھتی ہیں ۔