گرین ٹائون ‘لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرڈالا

جمعہ 21 مئی 2021 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) گرین ٹائون کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون کے علاقہ میں ملزم علی رضا نے ویڈیو گیمز کی دکان بنا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

پیسوں کے لین دین کامعاملہ تھا جس بنا پر فائرنگ کر دی جس سے علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، ملزم نے پولیس کو خود گرفتاری دیدی ہے۔