لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر حملے کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 22 مئی 2021 15:04

لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر حملے کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر حملے کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف پر لندن میں حملہ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

چار نقاب پوشوں نے لندن میں میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف اس وقت حسن نواز کے دفتر میں موجود تھے۔یہ انہی لوگوں کے کارندے ہیں جہنوں نے پہلے بھی میاں نوازشریف کے گھر اور دفتر پر حملہ کیا۔میاں نوازشریف پر حملے ککی کوشش سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔یہ ایوانلندن پولیس اور حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے ۔لندن کی انتظامیہ میاں نوازشریف کا تحفظ یقینی بنائے اور ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔