سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آن لائن"ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری"مرتب کرنے کا فیصلہ

جمعرات 27 مئی 2021 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن"ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری"مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کی جائے گی۔ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائن ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔