ذلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے ،سینیٹر پلوشہ خان

اتوار 30 مئی 2021 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہ اہے کہ ذلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سلطنت نیازییہ کے جعلی احتساب کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ، نیب غیر جانبدار ہے تو شہزاد اکبر وہاں کیا کر رہے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سندھ کے منتخب وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا پنڈی میں احتساب ہو رہا ہے، نیب پیپلزپارٹی کے بذرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو ہراساں کر رہا ہے، ممبر قومی سید خورشید شاہ دو سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز چیئرمین نیب نے جعلی احتساب پر آرڈیننسی صدر سے شاباشی لی ۔