سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہرمفتی انس کی طبیعت ناسار

مفتی انس کو ہسپتال میں ڈرپ لگائی گئی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا‘دعائوں کی اپیل

پیر 31 مئی 2021 12:44

سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہرمفتی انس کی طبیعت ناسار
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد اٴْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اٴْن کے شوہر مفتی انس اسپتال میں موجود تھے جہاں اٴْنہیں ڈرپ لگ رہی تھی۔

ثناء خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مفتی انس کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعا کریں۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ ’ڈاکٹر نے مفتی انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں۔اٴْنہوں نے بتایا کہ ’مفتی انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب اٴْن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ثناء خان نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اٴْن کے شوہر ڈرپ لگنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ’اٴْن کے شوہر کو ایک دن میں تین مخلتف اوقات میں ڈرپس لگائی گئی ہیں کیونکہ وہ بہت کمزوری محسوس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گٴْزاریں گی۔

متعلقہ عنوان :