محمد وسیم جونیئر پی ایس ایل 6 میں بابراعظم کے وکٹ لینے کے خواہاں

لیگ کے آغاز میں پیسر نے پاکستانی کپتان کیخلاف 13 گیندوں پر 14 رنز کھائے لیکن ان کی وکٹ نہ لے سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جون 2021 16:29

محمد وسیم جونیئر پی ایس ایل 6 میں بابراعظم کے وکٹ لینے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جون 2021ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر پاکستانی کپتان اور کراچی کنگز کے پریمیئر بلے باز بابر اعظم کی وکٹ لینے کے لیے پرامید ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جب پی ایس ایل 6 کے آغاز میں کراچی کنگز کے مدمقابل آئی تو وسیم جونیئر نے بابراعظم کیخلاف 13 گیندوں پر 14 رنز دیئے لیکن ان کی وکٹ لینے میں ناکام رہے تاہم حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں نیٹ میں بابر کو تھوڑی بولنگ کرنے کے بعد وسیم جونیئر پاکستانی کپتان کی وکٹ لینے کا خواب دینے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ میں نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران نیٹس میں بابر بھائی کو بہت زیادہ بائولنگ کی ہے اور پی ایس ایل میں انہیں آئوٹ کرنا چاہتا ہوں تاکہ اپنی ڈریم وکٹ حاصل کرسکوں ۔ 19 سالہ وسیم جونیئر نے اب تک 4 پی ایس ایل میچز کھیلے ہیں اور انہوں نے شاہد آفریدی ، کامران اکمل ، محمد رضوان اور صہیب مقصود کی وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی پسندیدہ وکٹ شاہد آفریدی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد بھائی کی وکٹ میری پسندیدہ تھی کیونکہ ان کو آؤٹ ہونا میرے خوابوں میں سے ایک تھا۔