وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے تجارت نہ کرنے کا دوٹوک موقف عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہی: سینیٹر اعجاز احمد چوہدری

مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز تنقیدکا منہ توڑ جواب ہے، پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں: صوبائی پارلیمانی لیڈر

بدھ 2 جون 2021 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2021ء) سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے تجارت نہ کرنے کا دوٹوک موقف عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے اور مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز تنقیدکا منہ توڑ جواب ہے، پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے درباریوں کی کی پریس کانفرنس الفاظ کا ہیر پھیر اور جھوٹ کا پلندہ ہے ، باشعور عوام بخوبی جانتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،ن لیگی قیادت کو پروان چڑھتا ہوا ملک برداشت نہیں ہورہا ، عالمی ادارے ملکی معیشت کی بہتری کی تصدیق کرچکے مگر اپوزیشن میں نہ مانو کی رٹ الاپ رہی ہے، لیگی درباریوں کو اسوقت شرم کیوں نہ آئی جب سابق مفرور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے ملک پر جرمانہ ہوا ، ان خیالات کا اظہارسینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے صدر نشتر ٹائون فیاض بھٹی کے ڈیرے پر این اے 133 کے کارکنوں اور ٹائون کے عہدیداران کے اعزاز میںدیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، ملک مشکل مرحلے سے نکل آیا ہے آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے، پی ٹی آئی منشور عوامی خدمت پر ہے ، وزیراعظم عمران خان نے انتھک محنت سے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کردیا ہے، ملکی ترقی کی شرح نمو میںاضافہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پارٹی کی کامیابی میں کارکنان کا کلیدی کردار ہے ،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے نچلی سطح کے مسائل حل کرنے میںمدد ملے گی اور نچلی سطح کی قیادت کوآگے آنے کا موقع بھی ملے گا، پی ٹی آئی صوبے میںمضبوط اور موثر بلدیاتی نظام لا رہی ہے، ظہرانے میں غلام محی الدین دیوان ، ملک ظہیرعباس کھوکھر، ایم پی اے سمابیہ طاہر ، ملک امانت علی ، ناصر سلمان ، رانا ساجد علی خاں، رانا عبدالسمیع ، رانا حرم ، یوسف میوء، چوہدری نوازنت، رانا عارف مشتاق، حافظ فرحت عباس،حاجی عثمان، عدنان چوہدری، مہرنعیم اللہ تاج، عمران مانا، امجد خان ، چوہدری صفدر، عرفان عباسی، منظور ، اشفاق بلوچ ، میاں اللہ رکھا، اکمل قادری، مرتضیٰ عاجز، لیاقت مغل، رانا منیراحمد، چوہدری اسلم جٹ، چوہدری ظفرکمبوہ، ناصر جٹ، چوہدری ریاض، میاںثاقف محبوب، عارف بلوچ، خالدجوئیہ، خالدبابا، عدیل جوئیہ، خرم بٹ، چوہدری زاہد، آصف جٹ، رفیق نمبردار ، حنیف قصوری ، منیر جٹ، علائوالدین ، سعید خان ، سردار شبیر، ملک شریف ، نادیہ گیلانی، نادیہ رانا، عفت بخاری، بوٹا سیفی، ریاض بھٹی، ندیم جٹ، محسن شاہ، مظہر الیاس، فرخ امین ، آفتاب گل، عمران شاہ ایڈووکیٹ ، عابد علی، ندیم شاکر و دیگر نے شرکت کی