سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

1989سے ہونیوالی تمام بھرتیاں متنازعہ ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے،مرتضیٰ وہاب

جمعہ 4 جون 2021 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سندھ پبلک سروس کمیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی تمام بھرتیوں کو بھی منسوخ کردیا تھا اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جایگی سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو احکامات جاری کردئیے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت فوری اپیل دائر کرنے جارہی ہے سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے سی1989سے ہونیوالی تمام بھرتیاں متنازعہ ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔