پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے میں موٹروے تعمیر کرنے کی تیاریاں
کرتارپور تک موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، سیالکوٹ سے براستہ ناروال اور شکرگڑھ تک قومی شاہراہ تعمیر کی جائے گی
محمد علی جمعہ 4 جون 2021 19:34
(جاری ہے)
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے دو اہم منصوبوں جن میں سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبہ اور سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جن کی کل مالیت 233 ارب روپے ہے منظور کیا جا چکا ہے۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کا ٹینڈر رواں ماہ جون میں جاری کر دیا جائے گا۔ وزارت مواصلات کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں جلد کئی نئی موٹرویز کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ رواں سال 4 نئی موٹرویز حیدرآباد سکھر، دیر سوات ، ڈی آئی خان پشاور، سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان تا پشاور موٹروے ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے ہوگی، جبکہ دیر سوات موٹروے سے ملک میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔ بتایا گیا ہے کہ 4 موٹرویز میں سے سب سے اہم سکھر تا حیدرآباد موٹروے کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو جائے گی۔ سکھر تا حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگی۔ گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ 306 کلومیٹر طویل موٹروے منصوبے کے ٹینڈر کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا، صرف ایک کمپنی کی جانب سے بولی میں حصہ لیا گیا۔ بتایا گیا تھا کہ سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کی سکھر تا حیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر گزشتہ سال کے آخر تک شروع ہوگی، تاہم بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اور اب بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موٹروے کی تکمیل کے ساتھ ہی مشرقی روٹ پر پشاور تا کراچی موٹر وے پرسفر کا وقت کم ہوجائے گا۔ یہ ملک کی چوتھی طویل ترین موٹروے ہوگی۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے 2016 میں ابتدائی کام کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم تحریک اںصاف کی حکومت آنے کے بعد منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ پھر گزشتہ سال ایکنک کی جانب سے منصوبے کی تعمیر شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب وزارت مواصلات کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال ناصرف سکھر حیدرآباد، بلکہ دیگر کئی موٹرویز منصوبوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ ان میں سوات موٹروے فیز 2، ڈی آئی خان پشاور موٹروے، دیر موٹروے اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.