rنوشہرہ ،فائرنگ کے مختلف واقعات خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

جمعہ 4 جون 2021 23:45

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) نوشہرہ میںفائرنگ کے مختلف واقعات خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ1 پولیس اہلکار زخمی ۔۔واقعات کے مطابق تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میاں عیسیٰ میں گھریلوں دشمنی کے باعث مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاشوں کو پوسمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

۔دوسری جانب تھانہ رسالپور کے حدود رشکئی میں جائیداد کے تنازعے پر تیمور حیات نامی نوجوان نے اپنے سگے بھائی موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا پولیس کے مطابق ملزم ڈی ایچ کیو نوشہر ہ میں ملازم بھی ہے ۔

(جاری ہے)

۔جبکہ تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود میں سابق ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل مرحوم کے حجرے میںدو فریقوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ایک فریق نے طیش میں آکر دوسرے فریق پر فائرنگ دی جس سے حجرے میں تعینات پولیس اہلکار یاسر شدید زخمی ہوئے جس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسی طرح تحصیل پبی کے علاقے میں 42 سالہ تلاوت خان نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خود کو گولی مار دی زرائع کے مطابق گولی لگنے کے باعث 42 سالہ تلاوت خان موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جن کی لاش پو سمارٹم کے لئے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا