مٹیاری میں زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف عوامی تحریک کے رہنماء کی بہود اور پوتوں کی پریس کانفرنس

اتوار 6 جون 2021 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) مٹیاری میں زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف عوامی تحریک کے رہنماء سید عالم شاہ کی بہود اور پوتوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے زمین سے قبضہ ختم کراکر انصاف وتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، راحیلہ بی بی نے اپنے بیٹوں اعزاز علی شاہ، منان علی شاہ، محمد حسنین شاہ ودیگر کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد اللہ بخش شاہ نی1979ء میں بیس ایکٹر پر مشتمل آم کا باغ تحفے میں دیا یہ زمین2009ء میں اپنے چاروں بیٹوں کے نام کردی جن میں سے ایک بیٹے شایان علی سندھ یونیورسٹی حادثے میں موت واقعے ہوگئی جس کے بعد دوسرے بیٹے منان علی شاہ نے زمین سنھبالی میرے بیٹے نے اپنے دادا سید محمد عالم شاہ کے ساتھ زمین پر کام شروع کیا بیٹے کی زمین پر 5جون کوبااثر شخص سید ذیشان حیدر شاہ نے مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ کرنے کی کوشش کی اور میرے بیٹے کوکزن کے ساتھ قتل کرنے کی کوشش کی، ہم لوگوں نے جان بچا کر حیدرآباد میں رہائش اختیار کرلیا حکام بالا نوٹس لیں اور تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :