کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، طاہر اشرفی
عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں، حکومت کا مساجد کے ذریعے کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پھیلانے کا فیصلہ
دانش احمد انصاری اتوار 6 جون 2021 22:05
(جاری ہے)
¾انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جمعے کے بیانات میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء اور مفتیان نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانی چاہیئے، یہ ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں۔ ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، طاہر محمود اشرفی انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئےگی، اس سے حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی حج کی اجازت دیدے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.