الحمراء نے سارنگی پر مبنی ٹیوٹوریل ریلیز کر دیئے،300لیکچر ز منصوبہ کا حصہ ہیں،نوجوان آرٹسٹو ں کو سیکھنے کا موقع ملے گا‘فرحت جبیں

دُنیا کے کونے کونے سے لوگ مستفید ہونگے،آرٹ کے تمام فنون کی تاریخ،ارتقاء،ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے‘ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا

پیر 7 جون 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) الحمراء نے سارنگی پر مبنی ٹیوٹوریل ریلیز کر دیئے،300لیکچر ز منصوبہ کا حصہ ہیں۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء فنون لطیفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا نوجوان آرٹسٹوں کو آرٹ پر 300ٹیوٹوریل ریلیزکرنے کی صورت ‘کوویڈ کے دور میں سیکھنے کی ایک بڑی سہولت فراہم کر رہا ہے۔الحمراء آرٹس کونسل کی اس کاوش نے گھر بیٹھے آرٹ سیکھنا آسان بنا دیا ہے۔

یہ اتنا بڑا اقدام ہے کہ اس سے دُ نیا میں پاکستان کے آرٹ سے محبت کرنے والی قوم کے بیانیہ کو مزید تقویت ملے گی۔ریکارڈ شدہ مواد کو بار بار دیکھ کر بہتر انداز میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔الحمراء کا یہ قدم تاریخ میں پہلی بار اٹھایا گیا جسے عملی جامہ پہنانے پر بڑی محنت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس خوشی کے موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیںنے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ہے،دُنیا کے کونے کونے سے لوگ مستفید ہونگے،آرٹ کے تمام فنون کی تاریخ،ارتقاء،ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے،کوویڈ کے دور جب دُنیا اپنے اپنے گھروں میں محصور تھی ان دنوں اس کاوش کو عملی جامہ پہنایا گیا،گٹار ،ستار،وائلن،ادارکاری، مصوری،موسیقی،ووکل،سکلپچر،فلیوٹ،طبلہ،سارنگی،کی بورڈسمیت تمام ٹیوٹوریل نوجوان آرٹسٹوں کے لئے ایک تحفہ ہے،اس منصوبے کی کامیابی میں تما م اساتذہ،نوجوان آرٹسٹوں سمیت میری ٹیم میں بے پناہ محنت کی۔

ترجمان لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے مطابق یہ ٹیوٹرریل الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے یوٹیوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔