
ویوو نے پاکستان میں 44 میگا پکسل او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم والے vivo V21 کی فروخت کا آغاز کر دیا
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں نئے سمارٹ فون V21 کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے
منگل 8 جون 2021 15:39

اس کے فرنٹ کیمرہ کو خاص طور پر رات میں بہترین فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس ماہ کی شروعات میں شاندار رونمائی کے بعد ویوو V21آج سے پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
اس موقع پر ویوو کے سینئر مینیجر برانڈ سٹریٹجی، زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ ’’ویوو کی Vسیریز میں شامل ہونے والے نئے سمارٹ فون V21کو سمارٹ فون مارکیٹ کے گہرے مشاہدے کے بعد اس مارکیٹ کے بدلتے ہو ئے تقاضوں کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہم اپنے صارفین کو بہترین قیمت میں اعلیٰ ترین کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کی حامل کیمرہ فوکسڈ ڈویوائسز کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں اور یہ جدید سمارٹ فون ہمارے اس عزم کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔
V21 میں ہائی اینڈ سمارٹ فونز والے ایسے تمام جدید اور بہترین فیچرز موجود ہیں جو آج کی سیلفی جنریشن کو اس قیمت کے کسی اور سمارٹ فون میں نہیں ملیں گے۔ V21نے رات میں فوٹوگرافی کے حوا لے سے سمارٹ فون انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے ، نیز پاورفل کمپیوٹنگ ٹولز اور دلکش ڈیزائن کا حامل یہ سمارٹ فون اس نئے دور کے برق رفتار لائف سٹائل کے لیے بھی بےحد موزوں ہے ۔‘‘V21 منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ انڈسٹری کا سب سے پتلا سمارٹ فون ہے۔ اس کے 44 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم، سیلفی سپاٹ لائٹ، AI نائٹ پوٹریٹ، AI نائٹ الگورتھم جیسی سہولیات موجود ہیں جن کی مدد سے صارفین رات کے وقت بھی بہترین تصاویر لے سکتے ہیں۔

مزید برآں اس کا ریئر کیمرہ سپر نائٹ موڈ اور او آئی ایس الٹرا سٹیبل ویڈیو سمیت ایسے جدید ترین ٹولز سے بھی آراستہ ہے جو ماڈرن مو بائل لائف سٹائل کے لیے بہترین ہیں ۔
مذکو رہ بالا خصو صیات کے علاوہ V21میں ایم ٹی کے ڈائیمنسٹی 800Uپراسیسر کے ہمراہ 8GB ریم اور 128GB روم موجود ہے۔ اس کے 90 ہرٹز ہائی رفریش ریٹ کی مدد سے اس کی سکرین پر دکھائی دینے والے منظر کی دلکشی بڑھ جاتی ہے اور V21 کی بیٹری 33Wفلیش چارجنگ ٹیکنالوجی سے منٹوں میں چارچ ہو جاتی ہے۔

ویوو کا نیا V21اس وقت پاکستان بھر میں تین دلکش رنگوں ’’سن سیٹ ڈیزل ‘‘، ’’ ڈسک بلیو‘‘ اور "آرٹک وائٹ " میں 59,999روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو V21 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V21 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.