سانحہ گھوٹکی پر پوری قوم سوگوار اور غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہی:نیلم حیات

کاش سعد رفیق کل کی پریس کانفرنس میں اپنے دور کے حادثوں کی تفصیل بھی قوم کو بتاتی:رکن اسمبلی

منگل 8 جون 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) تحریک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات نے کہا ہے کہ سانحہ گھوٹکی پر پوری قوم سوگوار اور غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا قومی سانحے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔سعد رفیق وزیراعظم پر تنقید سے پہلے اپنے دور کا جائزہ لیں۔کاش سعد رفیق کل کی پریس کانفرنس میں اپنے دور کے حادثوں کی تفصیل بھی قوم کو بتاتے۔

(جاری ہے)

انسانی غلطی کا ملبہ پورے حکومت پر ڈالنا دانشمندی کا ثبوت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف افسوسناک سانحے میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔حکومت جلد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پیکج دے گی۔اپوزیشن جماعتوں کو ایسے واقعات پر سیاست نہیں چمکانے چاہیے۔مشکل کی گھڑی میں سوگواروں کے غم میں شریک ہونے کی بجائے حکومت لان تعن کرنا کہاں کی دانشمندی ہی ۔مسلم لیگ ن نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے کہ اپنی ہر نالائقی کا مبہ حکومت پر ہی ڈالنا ہے۔