گومل یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء کا تعلق تعلیم تک ہی نہیں بلکہ طلباء کی تربیت بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے جس کے بعد یونیورسٹیاں ایک بہترین شہری تیار کر تی ہیں
بدھ 9 جون 2021 14:06
(جاری ہے)
اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شعیب نے انجام دیئے ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی مشکور ہے کہ وہ گومل یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کو خصوصی معیار تعلیم کے حوالے سے خصوصی لیکچر رہے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء مستفید ہوں گے اور انہیں پتہ چلا گا کہ(این اے ای اے سی)کس طرح قانون تقاضوں کو پورا کرکے آپ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء کا تعلق تعلیم تک ہی نہیں بلکہ طلباء کی تربیت بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے جس کے بعد یونیورسٹیاں ایک بہترین شہری تیار کر تی ہیں ۔ڈاکٹرمسرور الٰہی بابر نے کہا کہ آپ طلباء حصول علم کیلئے محنت اور لگن سے پڑھیں اور آگے بڑھیں کیونکہ آسمان کی بلندی تک پہنچنے کیلئے بہت سی منازل طے کرنا پڑتی ہیں جس کیلئے برداشت، نیک نیتی اور خلوص دل سے محنت کرنا بہت ضروری ہے ۔ڈاکٹر مسرور نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی ایک تاریخی ادارہ ہے کیونکہ اس کا شمار پاکستان کی پانچ بڑی پرانی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ۔جہاں نہایت ہی قابل اور تربیت یافتہ عملہ طلباء کی تعلیم و تربیت میں دن رات کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی کامیابی کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی نے بہت سے ایسے ہیرے پیدا کئے ہیں جوآج اپنی قابلیت و ہنر سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کوارڈینیٹر سٹی کیمپس اور کوارڈینیٹر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر شکیب اللہ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے سیمینار کے شرکاء کو فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے بارے میں کونسل کے ممبران کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ،نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر عبد الغفارکو گومل یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.