ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے انتخابات ،ٹائیگر پینل کے تمام امیدواران بلا مقابلا منتخب

بدھ 9 جون 2021 23:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے انتخابات ،ٹائیگر پینل کے تمام امیدواران بلا مقابلا منتخب ،نوٹیفکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے انتخابات میں ٹائیکر پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، الیکشن نتائج کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر ڈویڑن کے منتخب ہونے والے عہدے داروں میں چیئرمین مشتاق علی مہر ،صدر زاہد حسین چاچڑ ، جنرل سیکریٹری قربان علی سیال ،سینیئر نائب صدر شمیم اختر ،نائب صدر ،نجمہ فرید ،سائرہ بانو ،محمد صدیق،آفتاب کلوڑ،سجاد مھر،شکیل شیخ ڈپٹی جنرل سیکریٹری صفدر حسین رڈ ،جوائنٹ سیکریٹری آغا محمد طاھر ،ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری علی گوہر گبول سیکریٹری اطلاعات گل حسن جاگیرانی سیکریٹری مالیات عبدالخالق شیخ اور آفیس سیکریٹری پیر بخش سومرو شامل ہیں ، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندہ کے مرکزی رہنمائوں لالہ ارشاد پٹھان ، عمران گلکلادی اور وحید احمد مغیری نے نئے عھدیداران کو نوٹیفکیشن کے ساتھ پھولوں کے ھار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ نومنتخب عہدے دار ملازمین کے مسائل حل کیلئے جاری جدوجہد میں اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لائینگے ، اس موقع پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے نو منتخب صدر زاہد حسین چاچڑ نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے کابینہ کے تمام ممبران اپنے تمام وسائل بروکار لا کر نرسنگ پروفیشنلز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور نرسنگ پروفیشن کی بہتری کیلئے میرا ساتھ دیں تاکہ ینگ نرسز کے جائز مسائل حل ہو سکیں۔