یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پرسوں سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گا

جمعرات 10 جون 2021 14:23

یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پرسوں سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ علی عابد نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ مارچ میں منعقد ہونا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا، ٹورنامنٹ میں سنیئر اور جونیئر انڈر 16 کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سنیئر ٹورنامنٹ میں 16 جبکہ انڈر 16 ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔