جنوبی کوریامیں پانچ منزلہ عمارت مسافر بس پر آگری،نومسافر ہلاک

حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

جمعرات 10 جون 2021 16:35

جنوبی کوریامیں پانچ منزلہ عمارت مسافر بس پر آگری،نومسافر ہلاک
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) جنوبی کوریا میں پانچ منزلہ عمارت منہدم کرنے کے دوران سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر گرگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ8 شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمارت مسافر بس پر گرنے کا واقعہ دارالحکومت سیئول کے جنوب مغربی حصے میں پیش آ،پانچ منزلہ عمارت گرانے کیلئے وہاں سے عملے کو ہٹالیا گیا تھا کہ اچانک عمارت سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر آگری،حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :