مکوانہ، ہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کریں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 جون 2021 17:02

مکوانہ، ہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر ..
مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کریں جبکہ ڈورمارکنگ کو بھی چیک کیا جائے تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کا ٹاسک مکمل ہوسکے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران انسداد پولیو کی جاری مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مہم کے دوران بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے افسران کو بلاتاخیر ازالہ کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اور کوتاہی کے مرتکب محکمانہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔ڈی ایچ او نے مہم پر عملدرآمد اور اہداف سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :